1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی فون فائیو، چار اکتوبر کو متوقع

28 ستمبر 2011

ایپل کمپنی کی طرف سے چار اکتوبر کو آئی فون کے حوالے سے ایک میڈیا ایونٹ منعقد کیا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس دن آئی فون کا نیا ورژن یعنی آئی فون فائیو متعارف کرایا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/12i8l
تصویر: picture-alliance / M.i.S.-Sportpressefoto

چار اکتوبر کو یہ میڈیا ایونٹ کیلیفورنیا کے علاقے کیوپرٹینو میں واقع کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔ میڈیا کو اس حوالے سے بھیجے گئے دعوت نامے پر درج ہے کہ ’لیٹس ٹاک آئی فون‘ یعنی آئیے آئی فون کے بارے میں بات کریں۔ اس کے علاوہ اس میں آئی فون فائیو کی لانچ کے بارے میں کچھ دیگر اشارے بھی ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹِم کُک عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے میڈیا ایونٹ میں آئی فون فائیو متعارف کرائیں گے۔ نئے آئی فون کے بارے میں کچھ عرصہ قبل وال اسٹریٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ نہ صرف اپنے پیش روسے قدرے پتلا ہے، بلکہ اس میں پانچ  کی بجائے اب آٹھ میگا پکسل کا کیمرہ نصب ہوگا۔

دنیا کے سب سے معروف اور کامیاب ترین فون کے بارے میں ابھی کچھ عرصہ قبل ہی بلوم برگ نیوز ایجنسی نے لکھا تھا کہ اپیل کی نئے آنے والے فون  کے پروسیسرکی رفتار بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ بلومبرگ نیوز نے نئے آئی فون کے بارے میں معلومات رکھنے والے دو اشخاص کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایپل کی جانب سے نیکسٹ جنریشن آئی فون میں ڈیٹا پروسیسنگ کے لیے ’اے فائیو‘ پروسیسر موجود ہوگا۔ یہ وہی پروسیسر ہے جو رواں برس متعارف کرائے جانے والے آئی پیڈ ٹو میں نصب ہے۔

2011ء کے پہلی سہ ماہی میں 18.7ملین آئی فون فروخت ہوئے تھے
2011ء کے پہلی سہ ماہی میں 18.7ملین آئی فون فروخت ہوئے تھےتصویر: AP

امید کی جارہی ہے کہ آئی فون سیریز کا پانچواں فون بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گا۔ ایپل نے ابھی تک ہمیشہ اپنے نئے فون سال کے وسط میں لانچ کیے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ نیا ماڈل روایت کے مطابق لانچ نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم بلوم برگ کے مطابق اس تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ ایپل اپنے نئے i055 آپریٹنگ سسٹم کے تیار ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔

2011ء کے پہلی سہ ماہی میں 18.7ملین آئی فون فروخت ہوئے تھے، جبکہ ایپل کو امید ہےکہ سال کے آخر میں آئی فون کی فروخت 25 ملین تک پہنچ جائے گی۔

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ معروف کمپیوٹر ساز امریکی ادارے ایپل کی طرف سے آئی پیڈ کے نئے ورژن کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے۔ اس نئے آئی پیڈ میں اسکرین کی ریزولوشن زیادہ بہتر کی گئی ہے۔  اب اس میں وہی اسکرین فراہم کی جائے گی جو اس وقت آئی فون فور میں نصب ہے۔

رپورٹ: افسر اعوان

ادارت: شامل شمس

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں