1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ

17 دسمبر 2008

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اینڈریو اسٹراس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھ درجے بہتری کے بعد پندرہویں نمبر پر آگئے۔

https://p.dw.com/p/GI7S
بھارتی بلے بازوں میں سوائے سہواگ کے کوئی بھی کھلاڑی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے دس کھلاڑیوں میں نہیں،تصویر: AP

بھارت کے خلاف چنئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری اسکور کرنے کی بدولت اسٹراس بیٹمسینوں کی رینکنگ میں تئیسویں سے پندرہویں نمبر پر آگئے۔

انگلش بلے باز پال کولنگ ووڈ کی رینکنگ میں بھی دو درجے بہتری آئی ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال پہلے، سری لنکا کے بلے باز سنگاکارا دوسرے اور پاکستان کے محمد یوسف بدستور تیسرے نمبر پرہیں۔ پاکستانی بیٹسمین یونس خان ایک درجے بہتری کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی بلے بازوں میں سوائے سہواگ کے کوئی بھی کھلاڑی پہلے دس کھلاڑیوں میں نہیں، سہواگ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں تاہم آئی سی سی ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں مہندر سنگھ دھونی اور یوراج سنگھ بالترتیب پہلی اورساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف چنئی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ باؤلر ظہیرخان چھ درجے بہتری کے بعد چودہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ باؤلرز رینکنگ میں سری لنکا کے مرلی دھرن بدستورپہلے، جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین دوسرے اور آسٹریلیوی باؤلراسٹورٹ کلارک تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔