1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آئندہ اولمپکس کہاں کہاں ہوں گے؟

عاصم سلیم
1 اگست 2017

انٹرنيشنل اولمپک کميٹی نے اعلان کيا ہے کہ لاس اينجلس سن 2028 ميں ہونے والے اولمپک کھيلوں کی ميزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ يوں اب يہ بات تقريباً يقينی ہے کہ 2024ء کے اولمپک کھيل فرانسيسی دارالحکومت پيرس ميں ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/2hTse
Los Angeles - Skyline
تصویر: picture alliance/Bildagentur-online/Rossi

متعلقہ فريقين کے مابين ايک سجھوتے کے نتيجے ميں طے پايا ہے کہ سن 2028 کے اولمپک کھيل لاس اينجلس اور سن 2024 کے پيرس ميں منقعد ہوں گے۔ در اصل سن 2024 ميں ہونے والے اولمپکس کی ميزبانی  کے ليے لاس اينجلس اور پيرس کے نام سرِ فہرست تھے تاہم لاس اينجلس اولمپک اور پيرا لمپک کينڈيڈيچر کميٹی کے درميان طے پانے والی ايک ڈيل کے نتيجے ميں لاس اينجلس نے چار برس بعد يعنی سن 2028 کے کھيلوں کی ميزبانی کے ليے رضا مندی ظاہر کر دی، جس کے نتيجے ميں اب قوی امکانات ہيں کہ سن 2024 کے اولمپک مقابلے پيرس ميں ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس بارے ميں ابھی حتمی اعلان نہيں کيا گيا ہے کہ پيرس ہی 2024ء کے اولمپک کھيلوں کا ميزبان شہر ہے۔

آئی او سی کے صدر تھوماس باخ لاس اينجلس کے ميئر ايرک گارسيٹی اور پيرس کی ميئر اين ہڈالگو کے ہمراہ
آئی او سی کے صدر تھوماس باخ لاس اينجلس کے ميئر ايرک گارسيٹی اور پيرس کی ميئر اين ہڈالگو کے ہمراہتصویر: Reuters/P. Albouy

پير اکتيس جولائی کے روز سامنے آنے والی اس پيش رفت پر اظہار خيال کرتے ہوئے انٹرنيشنل اولمپک کميٹی کے صدر تھوماس باخ نے کہا، ’’آئی او سی اس فيصلے کا خير مقدم کرتی ہے اور ہم شفاف انداز ميں اور بر وقت سن 2028 کے اولمپک کھيلوں کے ميزبان شہر کا اعلان پر پر مسرت ہيں۔‘‘ نيوز ايجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق آئی او سی لاس اينجلس کی آرگنائزيشن کميٹی کو اس مقصد سے ايک اعشاريہ آٹھ بلين ڈالر فراہم کرے گی۔

پيرس کی ميئر اين ہڈالگو کے نمائندے کے بقول پيرس کے سن 2024 ميں ہونے والے اولمپکس کی ميزبانی کے حوالے سے حتمی اعلان رواں برس ستمبر ميں جنوبی امريکی ملک پيرو کی دارالحکومت ليما ميں ہونے والے آئی او سی کے اجلاس ميں متوقع ہے۔

آئندہ اولمپک کھيل جاپانی دارالحکومت ٹوکيو ميں سن 2020 ميں منعقد ہوں گے۔